کوئٹہ /ژوب ( نمائند ہ جنگ/نامہ نگار) ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہِ سلیازہ کے قریب اے ٹی ایف گاڑی پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید تین زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہِ پر سلیازہ کے نزدیک ژوب سے مانی خوا جانے والی اے ٹی ایف کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر گوہر شہید ہو گیا۔ ٹراما سنٹر ژوب کے ذرائع کے مطابق حملے میں تین اہلکار امیر محمد ، محمد شفیق اور نور الدین زخمی ہوئے۔