فیصل آباد (نمائندہ جنگ)فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے چک72گ ب کے قریب بس اڈے پر گزشتہ شب نامعلوم ملزمان نے 2جواں سال لڑکیوں کوتشدد کے بعد فائرنگ سے قتل کرنے کے بعد انکی لاشیں سڑک کنارے پھینک دیں اور فرار ہو گئے۔ جن کی شناخت سکنہ کوٹ وارشیخوپورہ کی رہائشی 23سالہ نداوقاص زوجہ محمد وقاص جبکہ دوسری کی سکنہ چک دامو آنہ شیخوپورہ کی 15سالہ عائشہ بی بی دختر محمد رمضان کے طور پر ہوئی۔ پولیس نے قتل ہونیوالی لڑکیوں کے وارثان سے رابطہ کر لیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی نے دوہرے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔ ایس پی جڑانوالہ سمیت اعلٰی پولیس حکام فوراً جائے واردات پر پہنچےاور فرانزک ٹیم نے لڑکیوں کےڈی این اے سیمپل بھی لے لئے ہیں ۔پولیس ترجمان کے مطابق سپیشل ٹیم نے واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو بیک ٹریک کرلیا ہے۔ قتل کی گئی لڑکیاں گلابی رنگ کی ٹی شرٹس اور ٹراؤزرمیں ملبوس تھیں ۔