کراچی (نیوز ڈیسک ) پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی بھارت میں ریلیز پر انتہا پسند تنظیم مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے نے ایک بار پھر دھمکی دی ہے ، انہوں نے فلم کی ریلیز سے قبل اتوار کے روز الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر میں فلم کی اجازت دینا مہنگا پڑے گا۔ انہوں نے تھیٹر مالکان کو دھمکی دی اور کہا کہ فلم کو کسی صورت ریاست میں ریلیز ہونے نہیں دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی لیکن پاکستان کے حوالے سے ایسا بالکل نہیں ہے، پاکستانی اداکاروں کی فلموں کو بھارت میں ریلیز کی اجازت کیوں؟ مہاراشٹرا تو کیا اس فلم کو کسی بھی ریاست میں ریلیز کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ۔ ہندو انتہاپسند وں کی جانب سے پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی بھارت میں ریلیز روکنے کی دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔