• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریڈ 22 کے افسران کی ماہانہ تنخواہ 3.96 کروڑ سے زائد

اسلام آباد (آئی این پی )گریڈ 22 کے افسران کی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی گئی تنخواہ و مراعات کی تفصیلات پہلی مرتبہ منظر عام پر آ گئیں۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق وفاقی وزارتوں میں گریڈ 22 کے 49 افسران تعینات ہیں، گریڈ 22کے سب سے زیادہ 16افسران اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تعینات ہیں ،گریڈ 22 کے افسران کی ماہانہ تنخواہ 3 کروڑ 96 لاکھ روپے سے زائد ہے ۔آئی جی بلوچستان معظم جاہ انصاری کی ماہانہ تنخواہ 8 لاکھ 44 ہزار‘چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی 7 لاکھ 75 ہزار ماہانہ تنخواہ ہے‘ ایوان صدر میں تعینات شکیل ملک سب سے زیادہ تنخواہ لے رہے ہیں،شکیل ملک کی ماہانہ تنخواہ 15 لاکھ 90ہزار 634 روپے ہے۔
اہم خبریں سے مزید