• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں ڈینگی سے ایک اور ہلاکت ،تعداد سات ہو گئی

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) غیر سرکاری ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی سے ایک اور ہلاکت کے بعد اب تک کی ہلاکتوں کی تعداد سات اور سرکاری طور پر چار ہوگئی ہے۔ ڈھوک گجراں کی رہائشی خاتون کے ڈینگی سے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 47نئے کنفرم کیسز کے ساتھ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد719ہوگئی ہے ۔124مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ادھر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں برس ڈینگی کیسز کی تعداد کم ہے ۔ 2023 میں راولپنڈی میں 859 جبکہ 2024 میں 710 ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے۔ادھر سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ پنجاب نادیہ ثاقب بھی ڈینگی کی صورتحال کے باعث راولپنڈی پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے ڈی سی آفس میں اجلاس اور چک جلال دین یونین کونسل کا دورہ کیا۔ فیلڈ ہسپتال، یوسی کیمپ آفس، میڈیکل کیمپ کا معائنہ بھی کیا۔
اسلام آباد سے مزید