کراچی (جنگ نیوز ) جیو ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والی ڈرامہ سیریل ”جان نثار“ پہ جاں نثار کرنے والے شائقین نے ایک اور تہلکہ مچادیا ہے۔ اس ڈرامے نے یوٹیوب پر تیز ترین دو ارب ویوز حاصل کرکے اپنے سرپر نیا تاج سجا لیا ہے۔ یاد رہے کہ سب سے پہلے تیز ترین ایک بلین ویوز حاصل کرنے کا سہرا بھی جان نثار کے سر ہے۔ ون بلین کلب میں داخل ہونے والے پاکستانی کونٹینٹ کی کل تعداد 12 ہے جس میں سے سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی تخلیق کردہ 7 ڈرامہ سیریلز کا تعلق ”جیو ٹیلی ویژن“ سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا سب سے زیادہ سبزکرائبڈ اور سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈیجیٹل پلیٹ فارم یوٹیوب پر نمبر ون چینل ”ہر پل جیو“ انٹرٹینمنٹ کی انڈسٹری پر شہنشاہ کی طرح سے ہے براجمان ہے۔ اِن دونوں جیو ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والی ڈرامہ سیریل ”جان نثار“ نے تیز ترین ٹوبلین ویوز حاصل کرکے ایک اور معرکہ سر کرلیا ہے۔ اس سے قبل تیز ترین ون بلین ویوز حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی اس ڈرامہ سیریل کے پاس ہے اور اس طرح ون بلین کلب میں شامل بارہ میں سے 7 ڈرامہ سیریلز کا تعلق جیو ٹیلی ویژن سے ہے۔