• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر ہاکی چیمپئن شپ شروع: آرمی، پنجاب ریڈ، نیوی کی فتح

کراچی(اسٹاف رپورٹر) 37ویں قومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ بدھ سےشروع ہوگئی ۔پہلے روز آرمی نے خیبر پختونخوا اے کو 1-6 سے ہرایا ۔ آرمی کے اوایس اللہ ، محمد اوایس نے دو، دو گول کئے۔ پنجاب ریڈ نے سندھ کو 9-1 سےشکست دی۔ اسلام آباد اور پنجاب یلیو کا میچ 1-1گول سے برابر رہا۔ پاکستان نیوی نے پاکستان ایجوکیشن بورڈ کو 12-2سے ہرایا۔ محمد عثمان نے چار جبکہ محمد عاطف نے تین گول بنائے۔

اسپورٹس سے مزید