• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں ڈینگی کے وار تیز، تعداد 1785 تک جاپہنچی، راولپنڈی میں 5 ہلاکتیں

راولپنڈی، اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے، خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 1785تک جا پہنچی ۔باخبر ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی سے مزید دو افراد جاں بحق ہو گئےجبکہ سرکاری طور پر ایک ہلاکت کی تصدیق کی جارہی ہے۔ اب تک سرکاری طور پر ہلاکتوں کی تعداد پانچ جبکہ غیر سرکاری ذرائع9 ہلاکتیں بتارہے ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے ریکارڈ110کنفرم مریضوں نے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا ۔صوبائی سیکرٹریوں سے لے کر کمشنر،ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیر اہتمام ہونے والے اجلاسوں کا نتیجہ صفر نکلا ہے۔راولپنڈی میں سرکاری طور پر ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد960ہوگئی ہے۔غیر سرکاری ذرائع کے مطابق یہ تعداد ایک ہزار75 بتائی جارہی ہے۔185ڈینگی کے کنفرم مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ دریں اثناء وفاقی دارالحکومت میں بھی 89 نئے مریضوں کے اضافے سے ڈینگی کے متاثرین کی تعداد 825 ہو گئی ۔ رورل ایریا میں 39مریضوں کے اضافے سے تعداد 486 جبکہ اربن ایریا میں 50 کے اضافے سے 339 تک پہنچ گئی ۔25مریضوں کا تعلق دوسرے اضلاع سے بتایا جاتا ہے، تمام مریض سرکاری ہسپتالوں اور نجی لیبارٹریز میں رپورٹ ہوئے ۔
اسلام آباد سے مزید