لیاقت مظہر باقری
ہمارا پرچم سبز ہلالی
دیکھو اِس کی شان نرالی
لہراتا ہے بل کھاتا ہے
مست ہوا میں ِاِتراتا ہے
جوں جوں اوپر جاتا جائے
پھول نچھاور کرتا جائے
پاک وطن کی شان ہے اِس سے
ملت کی پہچان ہے اِس سے
ہم وطنوں کو ہے یہ پیام
اَدب سے اِِس کو کرو سلام