اسلام آباد (فاروق اقدس) ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر انور ابراہیم جن کا دورہ پاکستان اکتوبر کے پہلے ہفتے میں شیڈول ہے امکانی طور پر 2اکتوبر کو اپنے اولین دورہ پاکستان پر اسلام آباد آئیں گے، ان کے ہمراہ ایک وفد بھی پاکستان آرہا ہے۔ذرائع کے مطابق اپنے تین روزہ دورے میں ملائیشن وزیراعظم 2 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچنے کے بعد اگلے روز 3 اکتوبر کو وہ اسلام آباد میں مصروف دن گزاریں گے جس دوران دیگر مصروفیات کے علاوہ ان کی وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ شخصیات سے ملاقات بھی ہوگی۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم کی زیادہ مصروفیات وزیراعظم ہائوس میں ہوں گی جبکہ اپنی مصروفیات کا شیڈول مکمل کرکے وزیراعظم ڈاکٹر انور ابراہیم اگلے روز 4 اکتوبر کو وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔