• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاشنگھائی اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ، روسی سفیر

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان میں روسی فیڈریشن کے سفیر البرٹ پی خورئیو نے کہا ہے کہ پاکستان میں شنگھائی اجلاس میں روس کے وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ جاری بیان کے مطابق سفیر البرٹ پی خورئیو نے کہا ہے کہ روسی فیڈریشن شنگھائی تعاون تنظیم کا ایک انتہائی فعال رکن ہے۔ ہم پاکستان میں ایس سی او سربراہان مملکت اجلاس میں شرکت کے لیے روسی وزیر اعظم کے دورے کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روس کھادوں کا بڑا برآمد کنندہ ہے جس سے پاکستان فائدہ اٹھا سکتا ہے۔قبل ازیں روسی فیڈریشن کے سفیر البرٹ پی خورئیو نے کہا کہ یوکرین عسکری اعتبار سے شکست کھا رہا ہے تاہم روس یوکرین جنگ کو طول دے رہا ہے ،دونباس میں روسی پیش قدمی جاری ہے۔روسی فیڈریشن کے سفیر نے کہا کہ مالی، برکینا فاسو اور نائیجر میں یوکرین کی سہولت کاری سے روسی کانوائے کو نشانہ بنایا گیا جس پر میزبان حکومتوں نے یوکرین سے تعلقات منقطع کیے۔

ملک بھر سے سے مزید