• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانپور ٹیسٹ: بھارت 7 وکٹ سے کامیاب، بنگلہ دیش کیخلاف کلین سوئپ

کانپور (جنگ نیوز) بھارت نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں سات وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کر دیا ہے۔ بھارت نے ہوم گراؤنڈ پر 10 سال سے زائد عرصے سے ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا اور لگاتار 18ویں سیریز اپنے نام کر لی۔ میچ میں دو دن کا کھیل بارش کی نذر ہوگیا تھا۔منگل کو پانچویں روز بنگلہ دیشی ٹیم دوسری اننگز میں 146 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ ہوم سائیڈ نے 95 رنز کا ہدف صرف با آسانی تین وکٹ پر حاصل کرلیا ۔ میچ میں بھارتی ٹیم نے تیز بیٹنگ کا منفرد اعزاز بھی حاصل کیا۔ بھارت نے دونوں اننگز میں 312 گیندیں کھیل کر 383 رنز بنائے، اوسط 7.36 فی اوور رہی۔ ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ میں پہلی بار کسی ٹیم نے 7 رنز سے زائد کی اوسط سے رنز بنائے۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 233 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 285 رنز نو کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی۔ نوجوان اوپنر جیسوال کو پہلی اور دوسری اننگز میں بالترتیب 72 اور 51 رنز بنانے پرمین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اسپورٹس سے مزید