• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کپتانی سے استعفیٰ دیدیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔بابراعظم نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ میں نے پاکستان ٹیم کی کپتانی سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیاہے۔بابراعظم کا کہنا ہےکہ بطور کھلاڑی کردار ادا کرنے پر توجہ دینا چاہتاہوں۔ کپتانی اچھا تجربہ تھا اس سے بہت کچھ سیکھا، مگر ورک لوڈ زیادہ ہوگیا، میں نے کر کٹ سے جو کچھ حاصل کیا، اس پر فخر ہے، اب فیملی کو بھی وقت دینا چاہتا ہوں، بطور کھلاڑی کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، پاکستان ٹیم کی کپتانی کرنا اعزاز تھا، اب وقت آگیا کہ کپتانی چھوڑ دوں۔
اہم خبریں سے مزید