اسلام آباد (فاروق اقدس) پاکستان پیپلز پارٹی نے موجودہ صورتحال میں پارلیمانی اور آئینی اداروں کی غیرمعمولی فعالیت کے پیش نظر اپنی سیاسی سرگرمیوں کو تیز کردیا ، ان سرگرمیوں اور ملاقاتوں کا مقصد چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پروفاقی آئینی عدالت کے قیام کیلئے 26ویں آئینی ترامیم پر مشاورت کرنا ،سیاسی جماعتوں کو آئینی عدالت کے قیام کے معاملے پرآن بورڈ لینا شامل ہیں ۔ منگل کو دارالحکومت اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کی مسلم لیگ (ق) اور اے این پی سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئی ہیں، شیری رحمان نے چوہدری سالک حسین اور اے این پی رہنما سینیٹر ہدایت اللہ سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ملاقاتوں میں سید نیرحسین بخاری اور سینیٹر شہادت اعوان بھی موجود تھے۔