• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام اضلاع میں 30 بڑے پارکس تعمیر کئے جارہے ہیں، بلدیہ عظمیٰ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر کے تحت کراچی کے تمام اضلاع میں 30 بڑے پارکس تعمیر کئے جا رہے ہیں جبکہ شہر کی تین چورنگیوں اور شارع فیصل، شاہراہ پاکستان سمیت کے ایم سی کی مختلف بڑی سڑکوں اور شاہراہوں کے اطراف گرین بیلٹس کو سبزہ اور شجر کاری کے ذریعے خوبصورت بنایا جا رہا ہے، شہر میں تعمیر کئے جانے والے پارکس اور خوبصورت بنائی جانے والی چورنگیوں پر روشنی کے انتظام کے لئے ہائی ماس لائٹنگ پولز نصب کئے جا رہے ہیں،بلدیہ کراچی کے جاری کر دہ اعلامیے کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی کو خوبصورت اور سرسبز بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے محکمہ پارکس کو شہر کے تمام اضلاع میں پارکس کی تعمیر اور ان کی تزئین و آرائش کے کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید