• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پُرامن احتجاج کرنے والوں پر لاٹھی چارج اور شیلنگ قابل مذمت ہے، علما

کراچی( اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی، شیعہ علما کونسل کے ناظر عباس تقوی ، آئی ایس او کراچی کے صدر ظفر حیدر سمیت مختلف شیعہ تنظیموں کے رہنماوں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ اتوار کو پُرامن احتجاج کرنے والے ملت تشیع کے نوجوانوں پر پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ قابل مزمت ہے ، مطالبہ کرتے ہیں کہ ان پر قائم بے بنیاد مقدمات کو فوری طور پر ختم کئے جائیں ،علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا اسرائیلی بربریت کا پردہ چاک کر رہی ہے،اسرائیل کے خلاف فلسطینی عوام جس طرح ڈٹے ہوئے ہیں اس پر ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں، فلسطین کا مسئلہ فرقہ ومذہب سے بالاتر ہے، فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے حکومت پاکستان کو سات اکتوبر کی مناسبت سے’’ ہفتہ فلسطینی عوام‘‘ منانا چاہئے،ملت تشیع نے ہفتہ مقاومت منانے کااعلان کیاہے، جلسے جلوس ریلیاں تعزیتی مجالس اور پھر ایک بڑی ریلی نکالی جائے گی،،علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہپارہ چنار میں شیعہ سنی مسئلہ نہیں، ایک دہشتگرد ٹولہ ہے جس سے دونوں مسلک کے ماننے والے متاثر ہیں،کراچی میں پرامن ریلی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی ،ہم مقدمات اور گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے،مشترکہ گرفتاریاں دینے کے بارے میں لائحہ عمل طے کرنے کے لیے جلد ہی اعلٰی سطح کا اجلاس بلائیں گے۔آئی ایس او کراچی کے صدر ظفرحیدر نے کہا کہ یکم اکتوبر سے 7 اکتوبر تک تمام تعلیمی اداروں میں فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کی مخالفت میں پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید