• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوری امت متحد ہوکر اسرائیل کی جارحیت و دہشت گردی روکے، منعم ظفر

کراچی( اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ٹاؤن چیئرمین لیاقت آباد فراز حسیب،وائس چیئرمین اسحاق تیموری،کے ہمراہ یونین کمیٹی نمبر 7 سی ایریا میں ٹیپو سلطان پارک اور سید شہاب الدین ماڈل اسٹریٹ کا افتتاح کیا،سید شہاب الدین نعمت اللہ خان کے دور میں نائب ناظم لیاقت آباد ٹاؤن تھے جبکہ موجودہ یوسی چیئر مین تھے جن کا چند ماہ قبل انتقال ہو گیا،پارک کی بحالی وماڈل اسٹریٹ کی تعمیر ٹاؤن چیئر مین اور ان کی ٹیم کی کوششوں کے باعث ممکن ہوئی،علاقہ مکینوں نے جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کی کوششوں و عوامی خدمت کو سراہا اور تشکر کا اظہار کیا، علاوہ ازیں منعم ظفر خان نے ”ہفتہ یکجہتی فلسطین و لبنان“ اورجماعت اسلامی کی ”ممبر شپ مہم“ کے سلسلے میں الکرم اسکوائر لیاقت آباد پر قائم کیمپ کا بھی دورہ کیا اور عوام کو ممبر بنایا،منعم ظفر نے کیمپ پر موجود کارکنوں اور علاقہ مکینوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت و دہشت گردی کو روکنے کے لیے پوری امت کو متحد بالخصوص ہمارے حکمرانوں کو اسرائیل کے خلاف مشترکہ طور پر راست اقدام کرنا پڑیں گے ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے تحت اتوار 6اکتوبر کو 3بجے دن شارع فیصل پر ”الاقصیٰ ملین مارچ“ منعقد ہوگا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید