• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروبارکو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرناہوگا‘ سینیٹربلاول مندوخیل

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے سینیٹر بلال خان مندوخیل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا وژن ہے کہ تاجر برادری کو ون ونڈو کے تحت تمام سہولیات فراہم کی جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پرپاک ایران مشترکہ چیمبر کےگروپ چیئرمین حاجی جمعہ خان، نومنتخب صدر حاجی رفو گل بڑیچ ،نومنتخب سنیئر نائب صدرحاجی محمد نعیم ، نومنتخب نائب صدر ڈاکٹر فرحت حسین ،سابق صدر حمد اللہ ترین سمیت دیگر بھی موجود تھے سینیٹر بلال مندوخیل نے کہا کہ بیرون ممالک کے سرمایہ کار بھی مقامی تاجروں اور صنعتکاروں کااطمینان دیکھ کر یہاں سرمایہ کاری کرتے ہیں تاجروں اور صنعتکاروں کو اپنے کاروبار کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور معیار بہتر بنانا ہوگا یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں خود بھی پاک ایران مشترکہ چیمبر کا نہ صرف رکن بلکہ ایگزیکٹو ممبر بھی رہا ہوںانہوں نےنو منتخب عہدیداروںکو کرسیوں پر بٹھایا اور مبارکباد دی۔
کوئٹہ سے مزید