• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں کوہرممکن سہولیات دینے کیلئے پرعزم ہیں‘ نسیم الرحمٰن ملاخیل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمن ملاخیل نے کہا ہے کہ،تاجروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں حکومت عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہےان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ چیمبر آف سمال ٹریڈر اینڈ سمال انڈسٹری کی سالانہ تقریب کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پرکوئٹہ چیمبر آف سمال ٹریڈر اینڈ سمال انڈسٹری کےپیٹرن انچیف جمعہ خان،ولی محمد،نومنتخب صدر میر مراد بلوچ ، سنیئر نائب صدر تاج محمد بڑیچ،نائب صدر عطا اللہ مینگل ، سید عبدالخالق آغاسمیت دیگر بھی موجود تھے صوبائی مشیرنے کہا کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں خود بھی اس نہ صرف رکن بلکہ ایگزیکٹو ممبر بھی رہا ہوں۔
کوئٹہ سے مزید