• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی پولیس جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کارروائی یقینی بنائے ،پشتونخوامیپ

کوئٹہ ( پ ر)پشتونخوامیپ ضلع کوئٹہ کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے، بلکہ جرائم میں ملوث عناصر سے مخبری اور سہولت کارکا کام لیاجاتا ہے آئی جی پولیس شہر کے تمام پولیس تھانوں بالخصوص ہنہ پولیس تھانہ ، زرغون آباد نواں کلی پولیس تھانہ ، کلی الماس پولیس تھانہ سمیت شہر کے دیگر پولیس تھانوں کے آفیسران سے جرائم میں ملوث گروہوں اور بالخصوص موٹر ریلیوں کے نام پر جرائم کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کرے ۔ جنہوں نے شہر کے مختلف عزت مند گھرانوں کے کم عمر بچوں ، نوجوانوں ، طالب علموں کو اپنے مزموم مقاصد کیلئے یرغمال بنایاہوا ہے اور انہیں خوف وہراس ، دھونس دھمکیوں کے ذریعے ہراساں کیا جارہا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پارٹی ہنہ اوڑک نوا کلی بائی پاس پر جمعہ کے روز 4اکتوبر کو احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کرنے جارہی ہے ، اہل علاقہ اور تمام عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس احتجاج میں شرکت کریںاور مختلف ناموں وہندسوں سے موجود گروپس کی سماج دشمنی پرمبنی اقدامات کا راستہ روکنے کیلئے پارٹی کا ساتھ دیں۔ بیان میں محکمہ پولیس پر بھی واضح کیا گیا ہے کہ پارٹی احتجاج کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی ذمہ داری محکمہ پولیس اور بالخصوص متعلقہ پولیس تھانوں پر عائد ہوگی۔
کوئٹہ سے مزید