• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتونخوانیپ کے زیراہتمام 7اکتوبر کوکوئٹہ میں جلسہ عام ہوگا

کوئٹہ (پ ر) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کےصوبائی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ شہداء جمہوریت7 اکتوبر 1983 ء کی 41 ویں برسی اور شہداء وطن 11 اکتوبر 1991 کی 33ویں برسی کی مناسبت سے پارٹی کا مرکزی جلسہ عام ملی شہید عثمان خان کاکڑچوک تختانی بائی پاس میں 7 اکتوبر سہ پہر 3بجے ہوگا جس سے پارٹی چیئرمین خوشحال خان کاکڑ اور دیگر رہنما خطاب کرینگے یہ فیصلہ پارٹی کوئٹہ کی ضلعی کمیٹی کے اجلاس میں ہوا جس کی صدارت صوبائی صدر /ضلع کوئٹہ کے یکریٹری نصراللہ خان زیرے نے کی جبکہ چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے خصوصی طور پر شرکت کی اجلاس میں علاقائی یونٹوں نے ماہانہ رپورٹ پیش کی جس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید