• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلیم کی پرائیویٹائزیشن قبول نہیں ،جی ٹی اے آئینی

کوئٹہ (پ ر)گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی مجیب اللہ غرشین ،سیکریٹری جنرل خادم علی بگٹی،چیئرمین قادر رئیسانی، چیف آرگنائزر سعید احمد ناصر،سینئرنائب صدر محمد بچل ابڑو،منظور راہی بلوچ ، عمران اللہ کاکڑ، محمد انور ساسولی، محمد نعیم کاکڑ، حاجی علی محمد مزارزئی، محمد ناصر مینگل، کلیم اللہ ریکی، شعیب محمد ترین، حاجی سعید احمد ناصر،وڈیرہ غلام فاروق عمرانی، عنایت اللہ کاکڑ،و دیگر نے بیان میں کہاہے کہ ہم موجودہ حکومت کی ملازم کش اور عوام دشمن پالیسیوں کی شدید مذمت کرتےہیں۔ موجودہ صوبائی حکومت کے وزیر اعلیٰ پر پیپلز پارٹی کے نام کاصرف لیبل لگا ہوا ہے موجودہ وزیر اعلیٰ کے ملازم کش اقدامات بھی تاریخ کا حصہ رہیں گے ان کے اقدامات پیپلز پارٹی کے ملازم دوست تاریخ پر بد نما داغ ہیں خصوصا اساتذہ کرام کے حوالے سے ان کے اقدامات نا قابل برداشت ہیں محکمہ تعلیم میں اصلاحات کے نام پر محکمہ کو پرائیوٹائزیشن کی طرف لے جایا جا رہا ہے دیگر صوبوں میں محکمہ تعلیم پر خطیر رقم خرچ کر کے شرح خواندگی میں اضافہ کیا جا رہا ہے مگر بلوچستان میں محکمہ ایجوکیشن کو عارضی بنیادوں پر اساتذہ کا تقرر کر کے بلوچستان کے بچوں کا مستقبل تاریک کیا جا رہا ہے بند سکولوں کو کھولنے کے لئے مستقل بنیادوں پر قابل اساتذہ کی بجائے پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ ہم پیپلز پارٹی کی قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ موجودہ حکومت کی ملازم دشمنی پر مبنی پالیسیوں کا نوٹس لیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید