• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانگووائرس ‘محکمہ صحت اور لائیواسٹاک کی مشترکہ ٹاسک فورس قائم کرنیکا فیصلہ

کوئٹہ(پ ر) اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان مجیب الرحمٰن قمبرانی کی زیر صدارت محکمہ صحت اور محکمہ لائیو اسٹاک کے متعلقہ حکام کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر امین مندوخیل، پروانشل کوآرڈینٹر وی بی ڈی ڈاکٹر عامر رئیسانی کوآرڈنیٹر پی ڈی ایس آر یو ڈاکٹر شہزاد کامران ہیلتھ آفیسر کوئٹہ ڈاکٹر اسفند یار ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹی بی سینٹوریم ڈاکٹر شرین خان ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر خوشحال کاسی ڈائریکٹر پی ایچ ڈی ڈاکٹر غفار بلوچ ڈاکٹر علی احمد ایم ایس ای ڈی ڈاکٹر ملک جہانگیر ای پی ایچ ای ایم آئی ایس ڈاکٹر حبیب الرحمٰن یچ ای اسٹاف افسر ٹو سیکرٹری ہیلتھ شبیر احمد شاہوانی ودیگر بھی موجود تھے۔شرکاء اجلاس کو کوآرڈنیٹر پی ڈی ایس آر یو ڈاکٹر شہزاد کامران نے کانگو وائرس سے متعلق بریفنگ دی ،اجلاس میں صوبے میں خصوصاً کوئٹہ و گردونواح میں کانگو وائرس کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وائرس کے تدارک کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات لوگوں میں وائرس کے حوالے سے شعور و آگاہی کی فراہمی ہسپتال میں کانگو وائرس کے مریضوں کے لئے آئیسولیشن اور علاج معالجے کے دوران ڈاکٹروں اور اسٹاف کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متاثرہ علاقوں میں وائرس کے خلاف اسپرے کیا جائیگا اس کے علاوہ ایک مشترکہ ٹیم تشکیل دے کر متاثرہ علاقوں میں وائرس کے سلسلے تحقیقات کرکے حکام کو رپورٹ ارسال کرے گی اور مختلف علاقوں میں ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں علاقائی زبانوں میں کانگو وائرس کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے گی اور ہسپتالوں میں کانگو وائرس کے خلاف ہائی الرٹ جاری کرینگے جو کانگو سے متاثرہ مریضوں کی بروقت نشاندہی کرکے پی ڈی ایس آر یو کے سیل نمبر پر رابطہ کیا جائے گا۔اجلاس سے مجیب الرحمٰن قمبرانی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگو وائرس متاثرہ جانوروں میں ایک کیڑا نما ٹک اور چھیچھڑ کے ذریعے انسانوں میں پھیلتا ہےجو موذی مرض اور جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے ۔
کوئٹہ سے مزید