• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول اور حافظ نعیم کی شہباز شریف سے ملاقات، وزیراعظم کا 7 اکتوبر کو فلسطینیوں کیساتھ یوم یکجہتی منانے کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی، جسکے بعد وزیراعظم نے 7 اکتوبر کو ملک بھر میں غزہ اور فلسطین میں اسرائیلی ظلم و تشدد کے شکار نہتے مسلمان بہن بھائیوں کیلئے یومِ یکجہتی منانے کا فیصلہ کیا گیا، بلاول بھٹو نے فلسطین پر آل پارٹیز کانفرنس کے حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا، حافظ نعیم نے عوام سے اپیل ہے کہ 7اکتوبردن 12 بجےباہر نکل کر اہل فلسطین و لبنان کے حق میں آواز بلند کریں۔ وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ملاقات میں موجود سیاسی جماعتوں نے غزہ اور فسلطینیوں کے ساتھ قومی سطح پر اظہاریکجہتی کا فیصلہ کیا۔ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے وزیرِاعظم کی میزبانی میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے اور 7 اکتوبرکو ملک بھر میں اسرائیلی مظالم کا شکار مسلمان بہن بھائیوں سے یومِ یکجہتی منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس کے مطابق یومِ یکجہتی فلسطین اور آل پارٹیز کانفرنس کیلئے کمیٹی کے قیام کی منظوری دیدی ہے جس میں نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار، شیری رحمان، خواجہ سعد رفیق اور نیئر بخاری شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید