• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پارلیمانی پارٹیوں کے ذریعے آئینی ترمیم کیلئے اکثریت بنائے، منحرف ارکان کے ووٹ نہ لے، رضا ربانی

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) سابق چیئرمین سینٹ سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 63-Aکسی رکن کو آئینی ترمیم پر پارٹی لائن کے خلاف ووٹ دینے سے روکتا ہے ، اسلئے حکومت پارلیمانی پارٹیوں کے ذریعے آئینی ترمیم کیلئے اکثریت بنائے اور منحرف ارکان کے ووٹ نہ لئے جائیں ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ مجوزہ آئینی ترامیم کو عوام کے سامنے پیش کیا جائے یہ کوئی خفیہ ڈاکو منٹ نہیں ہونا چاہیے ،اس پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بحث ہونی چاہیے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاوفاقی حکومت کو آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے منحرف اراکین کے ووٹوں پر انحصار نہیں کرنا چاہیے۔

اہم خبریں سے مزید