• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر کلب کرکٹ، دو میچوں کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں جناح سی سی اور پاپوش نگر کلب نے فتح حاصل کرلی۔ پہلے میچ میں جناح کلب نے سلوت جیمخانہ کو 153 رنز سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم نے8 وکٹ پر 304 رنز بنائے۔ جالب شیخ نے104، رئیس خان نے 81، شہر یار جدون نے 34 رنز بنائے۔ ناکام ٹیم 156 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ توصیف اکبر نے5 اور عمار سلیم نے3 وکٹ لیے ۔ دوسرے میچ میں پاپوش نگر نے خداداد جیمخانہ کو زیر کیا۔ کامیاب ٹیم نے9 وکٹ پر 251 رنز بنائے۔عبداللہ بابر نے 4 وکٹ لیے۔ خداداد جیمخانہ 8 وکٹ پر 167 رنز بناسکی۔ عمران خان نے 60 رنز بنائے۔ محمد اویس نے 3وکٹ لیے۔

اسپورٹس سے مزید