• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور، ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قتل کا ڈراپ سین، بیٹی قاتلہ نکلی

خیرپور(غلام عباس بھنبھرو)خیرپور کے گوٹھ ہیبت بروہی میں9بچوں سمیت 13افراد کو زہر دیکر مارنے کا سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج ایک نوجوان لڑکی سمیت دو مرکزی ملزم گرفتار کیے ہیں ڈی ایس پی ملیر پاتو کی پریس کانفرنس تفصیلا ت کے خیرپور کے گوٹھ ہیبت بروہی میں دو ماہ قبل 9 بچوں ایک عورت اور تین مردوں سمیت 13 افراد کو زہر دیکر مارنے کا سرکاری مدعیت میں برادی جتوئی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا واقعے میں ملوث ایک نوجوان لڑکی مسماۃ شائستہ بروہی اور امیر بخش بروہی سمیت دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا ہے یہ بات ڈی ایس پی ملیر پاتو نے ڈی ایس پی سٹی خیرپور کے دفتر میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی ہے انہوں نے بتایا کہ دو ماہ قبل گوٹھ ہیبت بروہی میں 9 بچوں ایک عورت اور تین مردوں سمیت 13 افراد کو زہر دیکر قتل کیا گیا تھا ایس ایس پی خیرپور ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے واقعے کا نوٹس لیکر انکوائری ٹیم مقرر کی انکوائری کے دوران نوجوان لڑکی مسماۃ شائستہ بروہی اور نوجوان امیر بخش بروہی کو حراست میں لیکر ان سے پوچھ گچھ کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ وہ پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے لیکن ان کے رشتے دار ان کی شادی پر راضی نہیں ہوئے جس پر ہم نے ان کوزہر دیکر مارنے کا فیصلہ کیا اس فیصلے کے تحت انہوں نے آٹے میں زہر ملایا زہریلے آٹے کی روٹی کھانے پر خاندان کے 13 افراد ہلاک ہوگئے مسماۃ شائستہ اور نوجوان امیر بخش کے ا س طرح کے اعتراف پر سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے مزید انکوائری کی جا رہی ہے ڈی ایس پی ملیر پاتو کی پریس کانفرنس کے دوران حراست میں لی گئی نوجوان لڑکی مسماۃ شائستہ بروہی اور نوجوان امیر بخش بروہی کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید