• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا میں قید 56 پاکستانی آج وطن واپس پہنچیں گے

اسلام آباد(صباح نیوز) سری لنکا میں پھنسے ہوئے 56پاکستانیوں کو چارٹرڈطیارے کے ذریعےواپس لایا جائیگا،قیدیوں کی وطن واپسی کے تمام اخراجات وزیر نجکاری عبد العلیم خان برداشت کریں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر نجکاری عبد العلیم خان کی مشترکہ کاوشوں سے کئی سالوں سے سری لنکا میں پھنسے 56 پاکستانیوں کی وطن واپسی ممکن ہوسکی ہے،وہ ایک چارٹرڈ طیارے کے ذریعے وطن واپس پہنچائے جائیں گے۔یہاں جاری بیان کے مطابق ان پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزارت داخلہ اور سری لنکن حکام کے درمیان تین ماہ سے رابطوں کے نتیجے میں ممکن ہوئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید