• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لطیف آباد و دیگر مقامات پر غیرقانونی ٹرانسپورٹ اڈے قائم

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) حیدرآباد میں غیرقانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کی بھر مار‘ہائیکورٹ کے احکامات کے خلاف ٹریفک پولیس اور متعلقہ محکموں نے لطیف آباد دیگر مقامات پر غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے قائم کرادئیے‘ رہائشی علاقوں میں ٹرانسپورٹ اڈے قائم ہونے سے مکینوں کے مسائل میں اضافہ ہوگیا تو دوسری جانب ٹریفک جام کے مسائل بھی بڑھ گئے۔ ”جنگ“ کے رابطہ کرنے پر ایس پی ٹریفک عطامحمد نظامانی کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز متعلقہ محکموں سے اجازت نامہ لیکر آتے ہیں جن کے پاس اجاز ت نامہ ہوتا ہے صرف ان کو ٹرانسپورٹ اڈے کھولنے کی اجازت ہے ‘ لطیف آباد کے پوائنٹ پر صرف پک اینڈ ڈراپ کی سہولت موجود ہے‘ مستقل اڈہ کوئی نہیں چلاسکتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید