• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب کچھ اسکرپٹ کے مطابق، گنڈا پور پی ٹی آئی کو بیوقوف بنا گیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور ساری پی ٹی آئی کو بیوقوف بنا گیا اس نے سب کچھ سکرپٹ کے مطابق کیا، گنڈاپور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ٹھیک ٹکر رہا ہے، نئی اپڈیٹس کے پی ہاؤس سے قریب دستیاب ہوتی ہیں اسلئے سافٹ وئیرآسانی سے اپ ڈیٹ ہوجاتا ہے، یہ بات وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گرفتاری کے حوالے سے کہی، انکا کہنا تھا کوئی پی ٹی آئی والوں سے پوچھے ہر دفعہ وہ سب کچھ چھوڑ کر کر پی ہاؤس کیوں پہنچ جاتا ہے، جلسے والے دن بھی ایسا ہی ہوا تھا ، اصل میں نئی اپڈیٹس کے پی ہاؤس سے قریب دستیاب ہوتی ہیں اسلئے سافٹ وئیر اپ ڈیٹ آسانی سے ہوجاتا ہے چند گھنٹے غائب ہونا پڑتا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید