• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقت نے ثابت کردیا پی ٹی آئی ملک دشمن جماعت ہے، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاستداں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ جب بھی ملک کی معاشی صورت حال میں بہتری آنے لگتی ہے پی ٹی آئی اس کو غیر ملکی اشارے پر خراب کرنا شروع کردیتی ہے،وقت نے ثابت کردیا ہے کہ پی ٹی آئی ملک دشمن جماعت ہے، جس کے دھرنوں میں مسلح افغان باشندوں کی شمولیت اور گرفتاری نے ثابت کردیا ہے کہ یہ جماعت غیر ملکی ایجنڈے پر کام کررہی ہے، ماضی میں چینی صدر کے دورے کو اس جماعت نے ملتوی کرایا، اب جبکہ شنگھائی کانفرنس کے شرکاء پاکستان آ رہے ہیں اس جماعت نے ملک میں امن و امان کی صورت حال کو بگاڑنے کے لئے احتجاج اور دھر نے کی سیاست کا آغاز کردیا، انہوں نے کہا کہ 2008سے اس جماعت نے احتجاج اور دھرنے کی سیاست سے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے،کسی جماعت کی انتخابی کامیابی کو قبول کرنا یہ جماعت اپنی توہین تصور کرتی ہے، عدم اعتماد کے بعد آئینی طریقہ سے اقتدار سے محرومی کے بعد پی ٹی آئی کھل کر ملک دشمنی پر اتر آئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید