• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورخاص، تعلیمی بورڈ نے بقایاجات کی ادائیگی شروع کردی

میرپورخاص(نامہ نگار) تعلیمی بورڈ میرپور خاص نے ملازمین اوراساتذہ کے بقایاجات کی ادائیگی شروع کردی ہے. تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے چیئرمین ڈاکٹر ثمر رضا تالپور نے حکومت سندھ کی جانب سے تعلیمی بورڈ کو ملنے والی گرانٹ کے بعد ملازمین کو تنخواہوں کے بقایاجات کے ساتھ ساتھ امتحانی کاپیوں کی اسسمنٹ کرنے والے اساتذہ کے بقایاجات کی رقم کے چیک جاری کرنس شروع کر دیئے ہیں اسسمنٹ کی یہ رقم گزشتہ کئی سالوں سے تعلیمی بورڈ پر واجب الادا تھی جو کہ اب سینکڑوں اساتذہ کو دی جا رہی ہے دوسری جانب باخبر ذرائع نے بتایا کہ رواں سال امتحانی کاپیوں کی چیکنگ کے لئے ناظم امتحانات تعلیمی بورڈ انجینئر انور علیم خانزادہ کی جانب سے سینٹر الائزڈ اسسمنٹ سینٹر تو بنا دیا گیا ہے لیکن اس میں کاپیاں چیک کرنے والے اساتذہ کی جانب سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے اور سینٹر میں کاپیاں چیک کرنے کے لئے اساتذہ نہیں آ رہے ہیں جس سے امتحانی نتائج میں مزید تاخیر ہو سکتی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید