• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 3 فیصد کمی

اسلام آباد(اے پی پی)ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیاد پرتین فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 3.68ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے 3.81ملین ٹن کے مقابلے میں 3فیصدکم ہے۔ ستمبر2024میں ملک میں 1.27ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلے میں 5فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال ستمبرمیں ملک میں 1.22ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1.85ملین ٹن پٹرول،1.42ملین ٹن ہائی سپیڈڈیزل اور0.21ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ہوئی، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں 1.85ملین ٹن پٹرول ،1.44ملین ٹن ہائی سپیڈڈیزل اور0.35ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

ملک بھر سے سے مزید