• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سی ڈی اے کا جناح کنونشن سنٹر تزئین و آرائش کاموں کا جائزہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اتوار کو جناح کنونشن سنٹر کا دورہ کیا اور تزئین و آرائش کے کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے جناح کنونشن سنٹر میں نصب کئے گئے جدید ترین آلات اور جدید کانفرنسنگ سسٹمز کی تنصیب کا بھی معائنہ کیا۔ چیئرمین نے جدید لائٹنگ، جدید ساؤنڈ سسٹم، اور ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کی سہولیات کا بھی جائزہ لیا تاکہ ایس سی او کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہارٹی کلچر کے کام کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ تزئین و آرائش کا مقصد جناح کنونشن سنٹر کو ایس سی او سمٹ سمیت ہائی پروفائل ایونٹس کیلئے مہمانوں کا خیر مقدم کرنے کیلئے ایک بہترین مقام بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی او کانفرنس کے دن بالکل قریب آ رہے ہیںلہٰذا باقی ماندہ کاموں کو جلد مکمل کرکے جناح کنونشن سینٹر کو جلد از جلد وزارت خارجہ کے حوالے کیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید