• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی کے نام پر تاجروں کو حراساں کرنے کا نوٹس لیا جائے‘ اجمل بلوچ

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور دیگر قائدین نے کہا ہے کہ ڈینگی کے نام پر تاجروں کو ہراساں کرنے کا نوٹس لیا جائے۔ روزانہ درجنوں تاجروں کو گرفتار اور تھانوں میں بند کیا جاتا ہے حالانکہ بارش کے پانی کی نکاسی کی ذمہ داری سی ڈی اے حکام کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ او آفس اور سی ڈی اے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سپرے کرانے میں ناکام رہا ہے۔
اسلام آباد سے مزید