• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی سی جی روڈ کیلئے فنڈز فراہمی پر وزیر اعلیٰ کے شکر گزار ہیں، سلمان نعیم

ملتان (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے عرصہ دراز سے زیر التوا بی سی جی روڈ کی تعمیر و بحالی کیلئے فنڈز جاری کردئیے ہیں ،جس پر وزیر اعلی ٰ پنجاب کے شکرگزار ہیں ،ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی سلمان نعیم نے بی سی جی روڈ منصوبے کی بحالی کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا ملتان کی ترقی پر خصوصی فوکس ہے۔ اس موقع پر کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی تکمیل میں کوالٹی پر سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ رات کے وقت منصوبے پر کام کی رفتار بڑھائی جائے تاکہ شہریوں کو کم سے کم مشکل ہو۔ ڈی جی ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے کہا کہ 1400فٹ طویل، 60 فٹ چوڑے روڈ کی تعمیر پر 50ملین روپے لاگت آئے گی۔ بی سی جی روڈ 2 ہفتوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔
ملتان سے مزید