• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون سے زیادتی کے ملزم کی ضمانت منظور، پسند کی شادی پر ہراساں نہ کرنیکا حکم

ملتان(سٹاف ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرنے کا حکم دیا ہے، منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو اقبالی بیان پر 1 سال پروبیشن پر رہنے کی سزا کا حکم سنایا ہے،مرضی کی شادی کرنیوالی خاتون مہوش کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ گلگشت کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے بعد خارج ،جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے جوا کھیلنے کے الزام میں گرفتار ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔واپڈا کی مین لائن میں ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور،نقدی رقم اور قیمتی اشیا لوٹنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت بعد از گر فتاری منظور،شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے بعد خارج،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے امانت میں خیانت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔
ملتان سے مزید