• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع کچہری میں وکیل کو تھپڑمارنے والے شہری پر وکلا کا تشدد ،پولیس نے گرفتار کر لیا

ملتان(سٹاف رپورٹر ) ضلع کچہری میں وکلا کا شہری پر تشدد مذکورہ شخص نے ایک وکیل کو تھپڑ رسید کیا تھاجس کے بعد وکلا کی بھاری تعداد نے مذکورہ شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اطلاع پولیس کی گئی سکیورٹی کچہری نے موقع پر پہنچ کر وکلا کے چنگل سے شاہد کو آزاد کراکر گرفتار کرلیا ۔معلوم ہوا ہے کہ وہاڑی کا رہائشی شاہد تنسیخ نکاح کے سلسلہ میں فیملی کورٹ سدرہ گل کے پاس پیش ہوا مذکورہ شخص عدلیہ سے جیسے باہر نکلاتو ایڈووکیٹ نور المتین خاکوانی دیگر وکلا کے ہمراہ روک لیا اور ہاتھا پائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید