• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی زیڈ یو انسٹیٹیوٹ آف ایگرونومی میں ورلڈ کاٹن ڈے کی تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر)بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف ایگرونومی میں ورلڈ کاٹن ڈے منایا گیا جس انسٹیٹیوٹ آف ایگرونومی کے اساتذہ کرام ،اسٹوڈنٹس کی کثیر تعداد کے علاوہ باقی ڈپارٹمنٹس کے چیئرمین نے بھی شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوے ڈائریکٹر ایگرونومی پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا کپاس سفید سونا ہے، کپاس کو درپیش چیلنجز میں حشرات ، بیماریاں اور موسمیاتی تبدیلیاں سر فہرست ہیں، ڈین پروفیسر ڈاکٹر ناظم حسین لابر نے کہا مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ میں اس تقریب کو کاٹن سیمینار کہوں یا کپاس کی برسی۔، رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریسرچراور اسٹوڈنٹس کو فارمنگ کمیونٹی کے فائدہ کےلئے اپنی تحقیق کرنی چاہئے رانا محمد سلیم پارلیمانی سیکرٹری پنجاب نے اپنے خطاب میں کہا کپاس کی کاشت سے لے ٹیکسٹائل تک بے شمار لوگوں کی روزی روٹی اس سے منسلک ہے،محب وطن کسان ہمیشہ کپاس ہی لگاتا ہے،بعدازاں ورلڈ کاٹن ڈے کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔
ملتان سے مزید