• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی کے الزام میں5افراد گرفتار،65 لیٹر شراب، چرس برآمد

ملتان (سٹاف رپورٹر )پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ قطب پور پولیس نے ملزم رمضان سے20لیٹر شراب،ممتازآباد پولیس نے ملزم اسماعیل سے1040گرام چرس ،بدھلہ سنت پولیس نے ملزم ندیم سے10لیٹر شراب، قادر پورراں پولیس نے ملزم عامر سے15لیٹر شراب جبکہ مخدوم رشید پولیس نے ملزم نعیم سے 20لیٹر شراب برآمد کرلی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔15پر جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں پولیس نے چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے لین دین کی ادائیگی کے لیے بوگس چیک دینے والے ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے بعد خارج کر نے کا حکم دیا ہے ۔منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور،شہری کو بوگس چیک دینے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے 17سالہ لڑکی کو اغوا کرنے کے الزام میں خاتون سمیت چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیئے۔ لڑائی جھگڑوں اور فائرنگ کے مختلف واقعات کے الزام میں پولیس نے13نامزد پانچ نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔
ملتان سے مزید