• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑی، 12 موٹر سائیکل غائب، گن پوائنٹ پر ڈکیتی، سٹریٹ کرائم، لاکھوں کی چوریاں

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری ایک گاڑی 12موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے۔ اتوار 6 اکتوبر کو اسلام آباد کے 27 تھانوں میں مالی نقصان کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔ کیپٹل پولیس کے مطابق شہر بھر میں ڈکیتی ، سرقہ باالجبر ،راہزنی، نقب زن اور چوری کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا۔تھانہ بنی کے علاقہ اصغرمال میں3 نامعلوم ملزمان حماس بن عامر کی دکان سے 50ہزار روپے ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ مسلم ٹاؤن میں2نامعلوم محمد بلال سے موبائل، شمس آباد میں 2نامعلوم ملزمان محمد عاقب سے موبائل اور 17 ہزار 400روپے ،تھانہ صدرواہ کے علاقہ فیصل ٹاؤن میں 3موٹرسائیکل سوار محمد عمر کے انڈوں کےگودام سے ساڑھے تین لاکھ روپے چھین کر لے گئے۔ وارداتیں اسلحہ کی نوک پر ہوئیں ۔ فوجی کالونی میں آصف خان کے گھر سے 8لاکھ روپے،گلی لوہاراں میں محمد ہارون کے گھر کا تالہ توڑ کر 7ہزار روپے اوراستری،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ گلشن شیخ پور میں آفتاب احمد کے گھر سے تالے توڑ کر سونا مالیتی 20لاکھ روپے،رینج روڈ پر یاسر عابد کے گھر کے تالے توڑ کر موبائل ،80 ہزار روپے اورٹیبلٹ ،جوڈیشل کالونی میں ایڈووکیٹ چودھری محمد جاوید کے گھرکی کنڈی توڑ کرموبائل،5لاکھ 10ہزار روپے،100 ڈالر ۔500ریال اورسونا مالیتی 20لاکھ روپے، لالہ زار کالونی میں سید یاسر حسین بخاری کے گھر کا لاک توڑ کر ایل ای ڈی، 6لاکھ روپے ،سونا مالیتی ساڑھے سات لاکھ روپےاورکپڑے مالیتی 20ہزار روپے ،اڈیالہ روڈ پر رانا حماد کے گھر کے تالے توڑ کر سونا 3 تو لہ، برتن ، کمپیوٹر،عروسی ملبوسات مالیتی 50 ہزار روپے ،اورکمیٹی کی رقم 50ہزار روپے چوری کر لئے گئے۔
اسلام آباد سے مزید