• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلقات کے شبہ میں ایک شخص قتل،فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں دو افراد کو قتل کر دیا گیا ۔تھانہ سنگجانی کے علاقے میں تعلقات کے شبہ میں سرائے خربوزہ کے رہائشی علی خان کے بھائی عمران کو ص نامی دوشیزہ کے بھانجے حماد نے گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ مدعی مقدمہ کے مطابق دوشیزہ بھی زخمی ہے۔ قتل کی دوسری واردات تھانہ سبزی منڈی کے علاقے آئی جے پی روڈ پر ہوئی جہاں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 29 سالہ شخص کو قتل کردیا۔بتایاجاتاہے کہ مقتول کی شناخت ندیم کے نام سے ہوئی جو دو بچوں کاباپ تھااوراتوار کی رات گئےاپنے گھر واقع آئی ٹین تھری موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اسے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔نوجوان فائرنگ سے زخمی ہواتو راولپنڈی پولیس اورتھانہ سبزی منڈی پولیس کے مابین حدود کاتنازعہ بنارہا ، تھانہ سبزی منڈی پولیس تاخیر سے پہنچی ، شدید زخمی انتیس سالہ ندیم نے سڑک پر ہی تڑپ تڑپ کر جان دیدی ۔بتایاگیاہے کہ مقتول کے لواحقین نے سبزی منڈی پولیس کوبتایاکہ ندیم دوران ڈکیتی قتل کیا گیا ۔
اسلام آباد سے مزید