• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبزی، پھلوں کی سپلائی پوری طرح بحال نہ ہو سکی، قیمتوں میں اضافہ

راولپنڈی،اسلام آباد(خبر نگار خصوصی، خصوصی نامہ نگار) دو روز تک بند رہنے والے شہر کے داخلی راستوں کی بندش ختم ہونے کے باوجود اشیاء خوردونوش کی سپلائی پوری طرح بحال نہ ہونے سے سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ۔ ٹماٹر 150روپے کلو، آلو 120، پیاز 180، ادرک 800، لہسن 650 ، لیموں 600، کریلہ 210، مولی 200، کھیرا 180، اروی، 250، بھنڈی 150روپے کلو جبکہ دھنیا 50 روپے فی گڈی فروخت ہوا۔ میٹھے 200 روپےدرجن، کیلا 150 روپےدرجن ، آڑو 350 روپے، انار 300، گرما 130 جبکہ آم 350 اور سیب 250 روپے کلو فروخت ہوتا رہا ۔ ادھر بڑا گوشت 1400 روپے، چھوٹا گوشت 2400 ، چکن صافی 740 روپے ، کھلا دودھ 220 روپے فی لٹر ، دہی 400 روپے کلو اور شیور انڈے 305 روپے درجن فروخت ہوئے۔دریں اثناءاسلام آباد میں سبزی،پھلوں کی قیمتیں راولپنڈی کے مقابلے میں پندرہ سے بیس فیصد زائد رہیں جبکہ زندہ مرغی 480روپے کلو تک فروخت ہوئی۔
اسلام آباد سے مزید