• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رکاوٹیں ختم ،ریڈزون کے سوا تمام راستے کھل گئے، ٹریفک رواں دواں

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام راستے ماسوائے ریڈ زون ٹریفک کے لئے کھلے ہیں اورٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ ترجمان کیپٹل پولیس کے مطابق شہری ٹریفک کے متعلق بھی اپ ڈیٹ 1915 یا ایف ایم 92.4 سے حاصل کرسکتے ہیں۔روات ٹی کراس دونوں اطراف،کورال چوک دونوں اطراف ،کھنہ پل ، فیض آباد ،مری روڈاور ایکسپریس وے ،مری روڈ ٹریفک دفتر کے پاس سے ،پشاور موڑ ،گولڑہ موڑ ، 26نمبر چونگی اور موٹر وے لنک روڈ سمیت دیگر روڈزدونوں اطراف سے ٹریفک کے لئے کھول دیئے گئے ہیں ۔ شہری ریڈ زون داخلے کے لئے مارگلہ روڈ استعمال کر سکتے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید