• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ٹی او کا گرلز گائیڈ ہاؤس میں ویمن آن ویلز پروگرام کا افتتاح

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر بینش فاطمہ نے گرلز گائیڈ ہاؤس راولپنڈی میں ویمن آن ویلز پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سائرہ مفتی ریجنل گرلز گائیڈ کمشنر نے سی ٹی او کا استقبال کیا۔ ویمن آن ویلز پروگرام کے تحت 25گرلز گائیڈز مستفید ہونگی‘ سکوٹی کی ٹریننگ دینے کیلئے لیڈی ٹریفک اسسٹنٹ انسٹرکٹرز کا انتخاب کیا گیا ہے۔ سی ٹی او نے کہا کہ سکوٹی ٹریننگ مکمل ہونے پر بچیوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے جائینگے جبکہ انکی فیس میں بھی 50فیصد کمی کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد سے مزید