• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر ڈی اے میں نئی ٹرانسفر ایپلی کیشن کا آغاز

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ نے عوام کی سہولت کیلئے آر ڈی اے میں نئی ٹرانسفر ایپلی کیشن کا آغاز کر دیا۔ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آرڈی اے میں فائل کلچر کو ختم کیاجا رہا ہے۔ شہری آر آئی ٹی سکیموں میں جائیدادوں کی آن لائن ٹرانسفر کی منظوری کروا سکیں گے جبکہ درخواست، پراسسنگ، نقشہ اپ لوڈ اور چالان سب آن لائن ہوگا۔ آئی ٹی بیسڈ ریفارمز سے شہریوں کو ایجنٹ مافیا اور کرپشن سے بھی نجات ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی شہر میں اراضی کے استعمال اور جائیداد منتقلی کی منظوری سے متعلق مسائل حل ہو رہے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید