• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی اسکول کے پرنسپل کا پائپ سے طالبعلم پر تشدد‘ 2 افراد گرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کلی شابو میں نجی اسکول کے پرنسپل نےآفس کو ریمانڈ روم بنا دیا، 10سالہ طالب علم کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا ،والد نے مقدمہ درج کر ا دیا۔ پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ پرنسپل فرار ہو گیا ،پولیس کے مطابق کلی اسماعیل کے رہائشی محکمہ واسا کے ملازم محمد رفیق نے ائیر پورٹ تھانے میں مقدمہ در ج کروایا جس میں بتایا گیا کہ میرا دس سالہ بیٹا محمد آیان کلی شابومیں واقع نجی سکول میں جماعت دوم کا طالبعلم ہے، منگل 8اکتوبر کو مجھے دوپہر دو بجے سکول انتظامیہ نے فون کرکے اسکول آنے کا کہا میرے سکول پہنچنے پر پرنسل میر وائس نے مجھ سے بیٹے کی شکایت کی کہ وہ سکول میں دوسرے بچوں کو تنگ کرتا ہے جس پر میں نے اپنے بیٹے کو ہدایت کرتے ہوئے پرنسل کو یقین دہانی کرائی کہ وہ آئندہ ایسا نہیں کریگا اور اپنے بیٹے کو لیکر گھر آگیا، گھر پہنچ کر دیکھا کہ میرا بیٹا بیٹھ نہیں سکتا تھا اور بظاہر تکلیف محسوس کررہا تھا جس پر میں نےچیک کیا تو میرے بیٹے کو کمراور کولہے پر تشدد کے نشانات تھے اور دونوں پاؤں میں سوجن اور چھالے پڑے ہوئے تھے ،دریافت کرنے پر بیٹے نے بتایا کہ صبح نو بجے پرنسپل نے پلاسٹک پائپ سے اس پر تشدد کیا ،خوشحال اور حمید خان نے اس کی ٹانگیں اور بازو پکڑ کے اسے لٹایا اور پرنسل نے زدوکوب کیا جبکہ خوشحال اور حمید خان لاتوں اور مکوں سے زدوکوب اور گالیاں دیتے رہے، پولیس نےمقدمہ درج کرکےتشدد میں ملوث دو افراد خوشحال خان اور حمید خان کو گرفتار کر لیا جبکہ پرنسپل فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید