• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہوں سے متعلق بیان غیر ذمہ دارانہ ہے، انسٹیٹیوٹ آف نیفرو یورولوجی

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف نیفرو یورولوجی کی ایک پریس ریلیز میں ایک سیاسی جماعت کی جانب سے بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف نیفرو یورالوجی کے درجہِ چہارم کے ملازمین کو گزشتہ تین ماہ سے تنخواہ نہ دینے کے بیان کی سخت مذمت و تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعت کی جانب سے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک غیر مستند اور جھوٹ پر مبنی بیان دیا گیا۔ ادارہ کی انتظامیہ عوام سے اپیل کرتی ہے کہ ایسے شرپسندانہ و غیر مصدقہ بیانات پر کان نہ دھرے۔
کوئٹہ سے مزید