• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے عملی اقدامات کریں، ملی یکجہتی کونسل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے سابق رکن قومی اسمبلی و ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اسد اللہ بھٹو کی صدارت میں کونسل کے صوبائی عہدیداران کا اجلاس ادارہ نور حق میں منعقد ہوا، اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے اہل غزہ پر امریکی سرپرستی میں ایک سال سے جاری جارحیت و دہشت گردی، فلسطینیوں کی نسل کشی، لبنان پر حملے اور جارحیت کا دائرہ وسیع کرنے کی شدید مذمت کی گئی اور اہل غزہ و فلسطین کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیا گیا، اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ موجودہ حالات میں امت ِ مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے اور مسالک و فرقہ بنیادوں پر تفریق و اختلافات پیدا کرنے کی سازشوں کو اتحاد ِ امت کے جذبے کے تحت ناکام بنایا جائے، اسرائیل تمام مسلمانوں کا دشمن ہے، حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ، حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت اسرائیل کی مسلم دشمنی کا واضح ثبوت ہے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ صورتحال میں ملی یکجہتی کونسل کے تحت بہت جلد ”قومی فلسطین کانفرنس“منعقد ہوگی جس کی میزبانی اسلامی تحریکِ پاکستان کرے گی، کانفرنس کی تیاریوں و انتظامات کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید