• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعا کمیٹی ایم ڈبلیو ایم کے تحت اجتماعی دعائے توسّل و مجلس ترحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے تحت ہفتہ وار مرکزی اجتماعی دعائے توسّل و مجلس ترحیم بسلسلہ شہید حسن نصر اللہ و رفقاء، شہدائے لبنان، فلسطین، پارہ چنار ، شہدائے سولجر بازار، مرحوم سوز خوان محمد نقی لاہوتیکا انعقاد محفل شاہ خراسان روڈ پر کیا گیا،مجلس ترحیم سے علامہ سجاد شبیر رضوی، ڈاکٹر نجم الحسن، ناصر الحسینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطین کے اندر بدترین نسل کشی کا مرتکب ہو رہا ہے، دیگر مقررین نے کہا کہ اگر امریکا، اسرائیل اور انکے سرپرستوں نے اسلامی انقلاب ایران کو نقصان پہنچانے کا ارادہ کیا تو یاد رکھنا کہ پوری دنیا کے غیرت مند مسلمان ملکر حفاظت کریں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید